کمٹہ:2/مئی (ایس اؤنیوز)اتوار کی رات کمٹہ تعلقہ کے گبس سرکل پر ایک مبینہ طور پر پاگل شخص نے 2لوگوں کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا، جن کی شناخت ہلے ہیروٹا کے مکین ،فوٹوگرافر سنگھا کے صدر گجانن جٹپا نائک (41) ،رام چندر شانتو اوپار(40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان دونوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
گبس سرکل پر اتوار کی رات گجانن جب اپنےا یک دوست سے محوگفتگو تھے تو اچانک پیچھے سے ایک فر د ان کی پیٹھ پر چاقو گھونپ دیا، اس کے بعد اُسی شخص نے پیدل جارہے رام چند ر کو دائیں پیر کی ران پر چاقو گھونپ کر زخمی کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ چاقو سے حملہ کرنے والا شخص ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے، جس کی شناخت ہیگڈے کے مکین نارائن کے طورپر کی گئی ہے۔ راہ گیروں پر اندھا دھند چاقو سے حملہ کرتے دیکھ عوام نے انجان شخص کو پکڑ کر اچھی دھلائی کی، پھر بعد پولس کے حوالے کردیا۔ کمٹہ تھانہ پولس نے حملہ آور نارائن کے خلاف شکایت درج کرلینے کے بعداُس سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔